منگلورو ،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز) سینٹ اگنیس کالج کے قریب کل رات سڑک کنارے مبینہ طور پر ناشائستہ حرکت کرنے والے جوڑے کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں کدری پولیس نے 2 بجرنگی کارکنان کو گرفتارکرلیا ہے۔
اطلاع کے مطابق عوامی مقام پر ناشائستہ حرکتیں کرنے پر بجرنگی کارکنان نے ایک جوڑے کو اس سے باز رہنے کی نصیحت کرنے کے بعد پولیس کے حوالہ کیا تھا ۔ لیکن کدری پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد اس جوڑے نے شکایت درج کروائی کہ بجرنگ دل کارکنان نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی ہے ۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمین کو کرلیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ گرفتار بجرنگی کارکنان اس بات پر بہت ناراض ہوگئے کہ پولیس نے اس طرح کی کارروائی کیسے کی ، جبکہ انہوں نے تواس جوڑے کو ناشائستہ حرکتوں سے باز رکھتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالہ کیا تھا ۔